Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں۔ 29 سالہ محمد عباس گزشتہ سال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان تھے تاہم پاکستان کی ٹیم اس دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی جس وجہ سے وہ ان کی تنزلی ہوئی۔
تازہ ترین رینکنگ کی فہرست میں 770 پوائنٹس کے ساتھ محمد عباس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ 16ویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ ایشز سیریز میں زبردست پرفارمنس کے بعد پیٹ کمنز کا پہلا نمبر پرقرار ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے۔
جیسپریت بمراہ تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے اور ورنن فیلنڈر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر 46 درجے ترقی پا کر 37ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی ایشز سیریز میں زبردست پرفارمنس نے ان کی نمبر ون پوزیشن کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے ایشیز سیریز کا آغاز چوتھی پوزیشن سے کیا تھا۔