Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

باصلاحیت نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو مستقبل کا بہترین بیٹسمین قرار دیا جا رہا ہے۔ حیدر علی نے انڈر-19 لیول پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب قائد اعظم ٹرافی میں بھی ان کا بلا رنز اگل رہا ہے۔
حیدر علی ڈومیسٹک کرکٹ میں ناردرن کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایبٹ آباد میں خیبرپختونخوا کے خلاف 99 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک رن کی دوری سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔
حیدر علی کے 99 رنز کے باوجود ناردرن کی ٹیم فالو آن سے نہ بچا سکی۔ دوسری اننگز میں حیدر علی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں 526 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں ناردرن کی ٹیم 262 رنز ہی بنا سکی۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ناردرن ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز اسکور کر لیے تھے۔