Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

خیبرپختوانخوا کے فاسٹ بولر عزیزاللہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ عزیزاللّٰہ قائد اعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا کی سیکنڈ الیون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر عزیزاللہ نے پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ میچ کے دوران عزیز اللہ جان بوجھ کر حریف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرائے تھے۔
یہ واقعہ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں خیبرپختونخوا اور ناردرن کی سیکنڈ الیون ٹیموں کے میچ کے دوران پیش آیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے عزیزاللہ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے فاسٹ بولر نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کے لیول 1 کی خلاف ورزی کی تھی۔ امپائر فیصل آفریدی اور حسن رضا نے عزیزاللہ پر چارج لگایا تھا۔
عزیزاللہ کی جانب سے الزام قبول کرنے کے بعد میچ ریفری کامران چوہدری نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔