Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کچھ دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔ سلمان بٹ نے بتایا کہ انہیں زندگی میں سب سے زیادہ افسوس انگلینڈ میں ہونے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا ہوا جس کے بعد وہ کافی عرصہ کے لیے کرکٹ سے دور رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آئیڈیل بیٹسمین عامر سہیل اور سعید انور ہیں۔
سلمان بٹ سے پوچھا گیا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض میں سے اچھا بولر کون ہے تو انہوں نے کہا عامر نئی گیند زیادہ اچھی کرتے ہیں جبکہ وہاب ریاض پرانی گیند کرنے کے ماہر ہیں اور دونوں مختلف بولر ہیں۔ غیرملکی کھلاڑیوں میں ڈوین براوو اور ڈیرن سیمی کی سلمان بٹ سے بہت گہری دوستی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈر-19 ٹیم میں جب کھیلا کرتے تھے ہم اس وقت سے اچھے دوست ہیں۔ ایک سوال پر سلمان بٹ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کمنٹری کرنی ہے یا پھر کوچنگ، جو زیادہ بہتر لگا وہی کروں گا۔