Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ جارحانہ کرکٹ کھیلنا زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن اکثر تیز کھیلنے کی کوشش میں وہ غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری اور کپتان ویرات کوہلی نے ریشب پانٹ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
روی شاستری کا کہنا ہے کہ پہلی گیند پر غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنا بیوقوفی ہے خاص طور پر جب ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی ہو اور مشکل میں ہو۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ ریشب پانٹ کو کنڈیشنز کو دیکھ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے اگلی بار اس طرح سے آؤٹ ہوئے تو انہیں اس کا جواب دینا ہو گا۔
دوسری جانب ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ریشب پانٹ میں بھرپور ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں کسی نے نہیں کہا کہ پچ پر جاتے ہی تیز کھیلنا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ریشب پانٹ کو سیکھنا ہو گا کہ مشکل وقت میں کس طرح کھیلنا ہوتا ہے۔