Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے قائد اعظم ٹرافی کا سنچری کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد امام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوکابورا کی گیند پر بولرز کو جان مارنی پڑ رہی ہے اور پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں۔ وپننگ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بیٹنگ پچز سے بیٹسمینوں کا اعتماد بحال ہو گا۔
قومی ٹیم کو ہمیشہ سے بیٹنگ کا مسئلہ رہا ہے، اگر کوئی بیٹسمین ڈومیسٹک میں زیادہ رنز اسکور کر کے قومی ٹیم میں آئے گا تو ان کا اعتماد مزید بڑھ جائے گا اور پرفارم کرنا آسان ہو گا۔ اس کے علاوہ امام الحق نے کہا کہ تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے، میری کوشش ہمیشہ یہی ہو گی کہ پاکستان کیلئے پرفارم کروں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اور وہ پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوں گے۔