ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ ظہیر عباس نے ساتھ ہی سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹس کی کپتانی کرنا سرفراز احمد کیلئے مشکل ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ سرفراز احمد کو اپنی توجہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں پر رکھنی چاہیے۔
ظہیر عباس نے مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ کی دوہری ذمہ داری دینے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو اتنے عہدے دے دیے گئے، ایسا لگتا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بھی بنا دیا جائے گا۔
سابق کپتان ظہیر عباس نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے اسٹرکچر سے کھلاڑی بےروزگار ہو رہے ہیں۔