ایشز سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ٹریور بیلس نے انگلش ٹیم کی کوچنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اپنے چار سالہ دور میں ٹریور بیلس نے زبردست انداز میں انگلش ٹیم کی کوچنگ کی۔ ان کی کوچنگ میں انگلینڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور جیت کے بہت قریب آ کر ہار گئی۔
ورلڈکپ 2019 جیت کر انگلینڈ نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پہلا ورلڈکپ جیتا۔ ان کے کامیاب دور پر تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
اپنی رخصتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹریور بیلس نے کہا کہ انگلینڈ کو اچھی پوزیشن میں چھوڑ کر جا رہا ہوں اور امید ہے مستقبل میں بھی انگلش ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔ پاکستان ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی ٹریور بیلس کی تعریف کی۔