مصباح الحق کے ہیڈکوچ بننے کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔ ہیڈکوچ مصباح الحق نے اظہر علی سے ایک طویل ملاقات بھی کی ہے جبکہ اظہر علی نے بھی قومی ٹیم کی بہتری کے لیے ہر چیلنج قبول کرنے کی حامی بھری ہے۔ سابق اسپنر سعید اجمل نے انکشاف کیا ہے کہ اظہر علی اچھے کپتان نہیں ہیں۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ اظہر علی کو پہلے چیک کر چکے ہیں اس نے اچھی کپتانی نہیں کی اور پھر سے کپتان بنانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہو گا۔ سعید اجمل نے مزید کہا کہ مصباح الحق ایک تجربہ کار انسان ہیں اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔ واضح رہے کہ اظہر علی پہلے بھی قومی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔