Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے سری لنکا کرکٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ملک کی جانب سے کھیلنا کھلاڑیوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا سری لنکا کو ان پر پابندی لگانی چاہیے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ سری لنکا کی کوئی بھی ٹیم پاکستان آئے ہمیں اس کی فکر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں اپنے کھیل پر فوکس کرنا چاہیے اور تمام میچز جیتنے چاہیے۔
سابق بیٹسمین نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا اور وہ دماغی طور پر بھی مضبوط ہوں گے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی کو گراس روٹ لیول اور اسکول لیول پر بھی کام کرنا چاہیے۔