Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی ویورشپ کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ ورلڈکپ 2019 سب سے زیادہ دیکھا جانے والا آئی سی سی ایونٹ بن گیا۔ آئی سی سی کے مطابق ایک ارب ساٹھ کروڑ افراد نے ورلڈکپ کے لائیو میچز دیکھے۔ یہ تعداد گزشتہ ورلڈکپ سے 38 فیصد زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر میچز دیکھنے والوں کی تعداد الگ ہے۔
ورلڈکپ دیکھنے والے میں 32 فیصد افراد کی عمر 18 سے 34 سال کے درمیان تھی اور اس میں 41 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ ورلڈکپ 2019 میں پاک بھارت میچ میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی بن گیا۔ ٹی وی پر 273 ملین افراد نے میچ دیکھا اور ڈیجیٹل میڈیا پر پچاس ملین شائقین میچ سے محظوظ ہوئے۔
آئی سی سی کے مطابق براڈکاسٹر پارٹنرز کے ذریعے 200 سے زائد ملکوں میں 20 ہزار سے زائد گھنٹوں کی کوریج ہوئی اور ان تمام ممالک میں مجموعی طور پر 13.7 بلین گھنٹے میچز دیکھے گئے۔