Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد (سندھ)، نائب کپتان بابر اعظم (سنٹرل پنجاب)، عابد علی (سندھ)، احمد شہزاد (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور فخر زمان (خیبرپختوانخوا) شامل ہیں۔
حارث سہیل (بلوچستان)، حسن علی (سنٹرل پنجاب)، محمد رضوان (خیبرپختوانخوا)، شاداب خان (ناردرن)، عمر اکمل (سنٹرل پنجاب)، افتخار احمد (خیبرپختوانخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، امام الحق (بلوچستان)، محمد عامر، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، عثمان شنواری (خیبرپختوانخوا) اور وہاب ریاض بھی بیس ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ تربیتی کیمپ کے بعد 21 ستمبر کو حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو مینجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔