Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بیٹسمینوں نے جم کر رنز اسکور کیے۔ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوئیں۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 467 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس میں سمیع اسلم کے *243، عدنان اکمل کے 113 اور عامر یامین کے 64 رنز شامل تھے۔
جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے بیٹسمین بھی ڈٹ گئے اور پوری ٹیم آخری روز 473 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ عمر اکمل 89، اظہر علی 73، محمد سعد 70، احمد شہزاد 63 اور فہیم اشرف 56 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ احمد شہزاد کو ون ڈے اور عمر اکمل کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملنے کا امکان ہے۔