پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کچھ عرصہ قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اور انہوں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم ایسیکس کی جانب سے کھیلا۔ کچھ روز قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی طویل فارمیٹ کی کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا اور ان کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے طویل فارمیٹ کی کرکٹ سے دور ہوتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ خود کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فٹ نہیں سمجھتے اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے اور نیٹس میں بولنگ کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق جبکہ بولنگ کوچ وقار یونس بھی موجود تھے۔