Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا ہے جس وجہ سے اچھی تعداد میں لوگ اسٹیڈیمز کا رخ کر رہے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس میچ کے دوران اسٹار کرکٹرز اپنے مداحوں سے ملتے رہے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
گزشتہ روز حسن علی شائقین کرکٹ سے ملے جہاں ان کی ملاقات اپنے خاص مداح سے ہوئی جو ان کی طرح جنریٹر اسٹائل میں جشن مناتا ہے۔ حسن علی اور اس اسپیشل بچے نے مل کر جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا۔
پی سی بی نے ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی تو شاداب خان نے لکھا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا، ہم بھی اسی طرح فینز تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اتنا پیار ملتا ہے تو ناراضگی بھی چلتی ہے۔