Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کے باوجود تمام پانچ میچز کھیلے۔ ڈیوڈ وارنر نے پانچ میچوں کی دس اننگز میں 9.50 کی اوسط سے صرف 95 رنز اسکور کیے۔ ایشز سیریز میں ان کا بہترین اسکور 61 رہا۔
آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی اور سیریز 2-2 سے ڈرا ہوئی لیکن آسٹریلیا ایشز سیریز کی مخصوص ٹرافی اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہی۔ ایشز سیریز کے ختم ہوتے ہی آسٹریلیا کا طویل دورہ انگلینڈ بھی اختتام کو پہنچ گیا۔
ڈیوڈ وارنر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ انگلینڈ کا یہ دورہ بہت زبردست رہا، پہلے ورلڈکپ اور پھر ایشز سیریز۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں ایونٹس سے لطف اندوز ہوا لیکن میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ بہترین فارمیٹ ہے اور میں اسی فارمیٹ کو زیادہ پسند کرتا ہوں۔