Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ویرات کوہلی کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھ کر لطف اندوز ہوتا ہوں۔ جونٹی رہورڈ ز نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ بہت عجیب اسٹائل اور تکنیک سے کھیلتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اسکور کرتے چلے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کرکٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں وہ یہ کہنا پسند کرتے ہیں کہ کیا زبردست شاٹ کھیلی نا کہ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس نے یہ شاٹ کیسے کھیل لی؟ اس لیے میں ویرات کوہلی کا نام لے رہا ہوں۔
سابق کرکٹر نے رویندر جدیجا کے مقابلے میں مارٹن گپٹل کو بہترین فیلڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدیجا کو زیادہ کرکٹ نہیں مل رہی لیکن مارٹن گپٹل ہر میچ کھیل رہے ہیں جبکہ وہ پورے گراؤنڈ میں اچھی فیلڈنگ کر لیتے ہیں۔