Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سعید اجمل کے بعد پاکستان کو آف اسپن بولنگ کے شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے کوچ اور سابق آف اسپنر ارشد خان نے پاکستان کو آف اسپنر دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔ ارشد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں آف اسپنرز کا ٹیلنٹ موجود ہے مگر انہیں اچھا آف اسپنر بنانے میں وقت لگے گا۔
ارشد خان نے دعویٰ کیا کہ دو سے ڈھائی سال میں ٹیلنٹڈ پلیئرز کو پالش کر کے دو سے چار اچھے اسپنرز دنیا کے سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک شہر سے نہیں بلکہ پورے ملک کے مختلف شہروں سے ٹیلنٹ ڈھونڈنے کا عزم کیا ہے۔
ارشد خان نے 1997 سے 2006 تک 9 ٹیسٹ اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ قائد اعظم ٹرافی میں انہیں بلوچستان ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔