Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان بیسٹمین آصف علی اپنی بیٹی کا غم بھلا کر اب آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ آصف علی ڈومیسٹک سیزن میں ناردرن ٹیم کا حصہ ہیں اور پہلے میچ کی دوسری اننگز میں ہی ان کی کھوئی ہوئی فارم لوٹ آئی۔ قائد اعظم ٹرافی میں ٹیم ناردرن کا پہلا میچ خیبرپختونخوا سے ایبٹ آباد میں کھیلا گیا۔
اس میچ کے چوتھے اور آخری روز بیٹنگ کرتے ہوئے آصف علی نے 133 گیندوں پر 114 رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز نے 126 گیندوں کی مدد سے 100 رنز مکمل کیے۔ ان دونوں بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں 526 رنز بنائے تھے اور ناردرن کی ٹیم 262 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی تھی۔ دوسری اننگز میں آصف علی اور محمد نواز کی سنچریوں کے باعث ناردرن کی ٹیم شکست ٹالنے میں کامیاب ہوئی۔