پاکستان کے معروف سابق اسپنر ثقلین مشتاق کافی عرصے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی موجودگی میں انگلینڈ کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی مدد سے انگلینڈ کے اسپن اٹیک میں نکھار پیدا ہوا اور انہوں نے ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا جبکہ ایشز میں بھی اچھا پرفارم کر کے سیریز 2-2 سے برابر کی۔
ان بڑی کامیابیوں پر ثقلین مشتاق پھولے نہیں سما رہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، یہ سیزن میری زندگی کے اچھے سیزنز میں سے ایک ہے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ انگلش پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا جہاں بہت بہترین کھلاڑی، زبردست پرفارمنس، اچھی یادیں اور بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں۔