Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر بھارت کے شہر احمد آباد میں جاری ہے۔ مٹیرا نامی اس کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار شائقین کرکٹ بیک وقت میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم آسٹریلیا کا میلبرن کرکٹ گراونڈ ہے جہاں ایک لاکھ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
تمام تر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس اسٹیڈیم کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ جنوری تک یہ اسٹیڈیم مکمل ہو جائے گا۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امت شاہ کا کہنا ہے یہ اسٹیڈیم ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن ہے، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ بھارت کے پاس جدید طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم ہو۔
اسٹیڈیم کی تعمیر ماضی میں مسمار کیے گئے سردار پٹیل اسٹیڈیم کی جگہ پر ہو رہی ہے۔ اس نئے اسٹیڈیم پر 700 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔