Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ویمن امپائر نازیہ نذیر نے امپائرنگ کے شعبے میں آنے کی روداد سنا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیے گئے انٹرویو میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی نازیہ نذیر نے بتایا کہ وہ ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے امپائرنگ کی تمام چیزیں ان کے لیے نئی ہیں۔
ویمن امپائر نے بتایا کہ جب پی سی بی کی جانب سے انہیں پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے تھے اس رات وہ پوری رات سو نہیں سکیں تھیں اور بار بار اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہی تھیں کہ یا اللہ پاک میری اس خوشی کو نظر نہ لگ جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب کرکٹ کھیلتی تھی تو گھر والوں کو اس بارے میں معلوم نہیں ہوتا تھا۔ نازیہ نذیر نے کہا کہ مجھے امپائرنگ کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا اور مجھے اس فیلڈ میں اتنی مہارت حاصل کرنی ہے کہ آئی سی سی کے ایونٹس میں امپائرنگ کر سکوں۔