Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے بعد آسٹریلیا اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف نومبر میں کھیلے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رکی پونٹنگ نے ابھی سے اگلی ٹیسٹ سیریز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ رکی پونٹنگ نے بتا دیا ہے کہ اگلی ٹیسٹ سیریز یعنی پاکستان کے خلاف ان کے تین بیٹسمین ضرور ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں ڈیوڈ وارنر کا بھی نام شامل ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں صرف 95 رنز اسکور کیے تھے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر، مارکس اسٹوئنس اور اسٹیو اسمتھ آنے والی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا ضرور حصہ ہوں گے۔
اسسٹنگ کوچ نے بتایا کہ میتھیو ویڈ، کرس ہیرس اور ٹریوس ہیڈ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ سوچ بچار کے بعد کیا جائے گا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔