ساوتھ افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک سے پریس کانفرنس میں سوال ہوا کہ ان کیلئے ورلڈکپ زیادہ اہم ہے یا آئی پی ایل؟ تو انہوں نے کہا ماضی میں دو مختلف ٹیموں سے آئی پی ایل کھیلا تھا، وہ ٹیمیں پلے آف میں بھی رسائی حاصل نہیں کر سکی تھیں مگر گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی تھی، ہماری ٹیم نے آئی پی ایل کا فائنل جیتا تھا اور یہ میرے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ڈی کوک نے کہا کہ دنیا کا ہر کرکٹر چاہتا ہے کہ نہ صرف وہ آئی پی ایل کھیلے بلکہ اپنی ٹیم کو کامیابی بھی دلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اب تک ورلڈکپ نہیں جیتا ہے، اگر مستقبل میں ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرتا ہوں تو یقیناً وہ میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔ یاد رہے ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ آئی پی ایل ورلڈکپ سے بھی زیادہ بڑا ایونٹ ہے۔