Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی انڈر-16 کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کا آغاز آج سے ہو گا۔ انڈر-16 ٹیم کے ٹرائلز میں شرکت کے لیے 37 کھلاڑیوں کو کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر طلب کر لیا گیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹرائلز کے بعد بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں موجود تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لے کر انہیں طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان انڈر-16 ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اکتوبر میں کھیلے گی۔ قومی انڈر-16 ٹیم نے آخری ون ڈے سیریز آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں جنوری میں کھیلی تھی جہاں چھوٹے شاہینوں نے 6 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔