Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی پانچ میچوں کی ایشز سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا نے سیریز برابر کر کے ٹرافی کا دفاع کیا اور اپنا قبضہ برقرار رکھا مگر آسٹریلیا کی اس کارکردگی سے رکی پونٹنگ متاثر نہیں ہوئے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے سیریز جیتنے کا ایک بہت بڑا موقع گنوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ سے بہت زیادہ بہتر تھی اور انہوں نے پوری سیریز انگلینڈ سے بہت بہتر کرکٹ کھیلی جبکہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کو ضرور جیتنا چاہیے تھا۔
سابق کپتان نے ٹم پین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چند غلط فیصلوں کے علاوہ ٹم پین نے اپنی کپتانی سے سب کو بہت متاثر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ٹیموں میں سب سے بڑا فرق اسٹیو اسمتھ تھےِ سیریز برابر کرنے میں اسمتھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔