قائد اعظم ٹرافی میں امام الحق نے سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سندھ ٹیم کی منفی حکمت عملی کو قرار دیا تھا۔ امام الحق پر تنقید ہوئی تو وہ گراؤنڈ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد کو وضاحتیں دیتے دکھائی دیے۔ پی سی بی نے دونوں کے درمیان گپ شپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔ قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کے خلاف بلوچستان کے بیٹسمین امام الحق میچ کے تیسرے دن سست روی سے کھیلتے نظر آئے۔ سوال ہوا تو بولے چائے کے وقفے کے بعد سندھ نے بہت منفی بولنگ کی اس لیے مجھے سنبھل کر ہی کھیلنا تھا۔ سندھ کے کوچ اعظم خان نے منفی حربوں کا الزام مسترد کر دیا۔ اعظم خان نے کہا کہ جب بولرز کو وکٹ سے زیادہ مدد نہیں مل رہی تو اس قسم کی حکمت عملی بنانی پڑتی ہے۔ انہوں نے امام الحق کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی حکمت عملی کے بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔