Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر عمر گل نے محمد عامر اور وہاب ریاض کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے کو جلد بازی قرار دے دیا۔ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ سے فٹنس اور ردھم برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور ان دونوں بولرز کو یہ کرکٹ جاری رکھنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کر رہے۔ دونوں کھلاڑی این سی اے میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ عمر گل قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کی ٹیم میں شامل ہیں مگر سندھ کے خلاف میچ میں انہیں پلئینگ الیون میں جگہ نہیں ملی تھی۔