Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے تینوں میچز ڈرا ہو گئے۔ تینوں میچز میں بیٹسمینوں کا راج رہا۔ مجموعی طور پر قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں دو ڈبل سنچریاں اور سات سنچریاں اسکور ہوئیں۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 473 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی۔ عابدعلی نے *249 اور خرم منظور نے 105 رنز کی اننگز کھیلیں۔
بلوچستان نے جواب میں میچ کے اختتام تک نو وکٹوں پر 355 رنز بنائے۔ امام الحق نے 452 رنز اسکور کیے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ بھی بیٹسمین چھائے رہے۔ سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 467 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
سمیع اسلم نے *243 اور عدنان اکمل نے 113 رنز بنائے۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 473 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ دوسری اننگز میں سدرن پنجاب نے میچ کے اختتام تک ایک وکٹ پر 107 رنز بنائے تھے۔
ایبٹ آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز نو وکٹوں پر 526 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی۔ محمد رضوان نے 174 اور اشفاق احمد نے 106 رنز بنائے۔ نادرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوئی۔
فالو آن ہونے کے بعد ناردرن نے دوسری اننگز میں شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک چھ وکٹوں پر 433 اسکور کیا۔ آصف علی نے 114 اورمحمد نواز نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔