Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ پہلے راونڈ میں اسٹیڈیم تو نہ بھرے تاہم شائقین نے اس میں اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ کراچی، لاہور اور ایبٹ آباد میں شائقین نے گراؤنڈز کا رخ کیا اور اپنے پسندیدہ پلیئرز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ کراچی میں قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران ایک مداح گراؤنڈ کے اندر بھی داخل ہو گیا۔
گراؤنڈ میں گھسنے والا شخص پولیس سے کہتا رہا کہ اسے اسٹار پلیئرز کے ساتھ تصویر بنوانی ہے۔ میچ کے اختتام پر بھی فینز نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ گراؤنڈ سے باہر شائقین نے عمر گل اور حارث سہیل کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتے رہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں شائقین کی دلچسپی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ایک اچھا شگون ہے۔