پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے سرفراز احمد کو احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے کہا کہ سرفراز احمد کو اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے کیونکہ اب ہونے والی غلطیوں کے باعث ان کی کپتانی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد بورڈ میں موجود طاقتور شخصیات کے نشانے پر ہیں اور ایک غلطی بھی انہیں مشکل میں ڈال دے گی۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں پاکستان ٹیم کے کپتان تھے۔ انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔