Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نوجوان اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کو ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلا میچ کھیلتے ہوئے سمیع اسلم نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانی کی کوشش کی ہے۔
سمیع اسلم پہلی اننگز میں 243 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سمیع اسلم پاکستان کی طرف سے 13 ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ سمیع اسلم کو ٹیسٹ کرکٹ کا اچھا بیٹسمین تصور کیا جاتا ہے لیکن انہیں مستقل موقع نہیں دیے گئے۔
انہوں نے پاکستان کی طرف سے 2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ 2017 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ تیرہ ٹیسٹ میچوں میں ان کی بیٹنگ اوسط 31.58 کی ہے جبکہ وہ سات نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔