Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے ملک کو 1996 کا ورلڈکپ جتوانے والے ارجنا راناٹنگا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سری لنکا تیس سال تک جنگی حالات میں تھا اس وقت پاکستان اور بھارت نے ہمارے ملک میں کھیل کر ہماری مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
ارجنا راناٹنگا نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس ایسا کرکٹ بورڈ نہیں ہے جس کی پشت مضبوط ہو۔ سری لنکا نے دورہ پاکستان پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے لیکن سری لنکن ٹیم کے اہم کھلاڑی سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان لستھ ملنگا، تھیسارا پریرا اور اینجیلو میتھیوز پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کراچی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔