Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون، وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ اور فاسٹ بولر نودیپ سینی نے وجے ہزارے ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا۔ تینوں کھلاڑی دہلی کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رجت شرما خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
رجت شرما نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ شیکھر دھون، ریشب پانٹ اور نودیپ سینی نے دہلی کی جانب سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویرات کوہلی اور ایشانت شرما بھی انٹرنیشنل شیڈول سے فارغ ہونے کے بعد دہلی کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
رجت شرما نے کہا کہ ویرات کوہلی اور ایشانت شرما بھی دہلی کرکٹ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اس کا وعدہ سالانہ ایوارڈز کی تقریب کے دوران دہلی کے شائقین کرکٹ سے کیا تھا۔