Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹر دنیش مونگیا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ دنیش مونگیا اس بھارتی ٹیم کا حصہ تھے جو ورلڈکپ 2003 کی رنر اپ تھی۔ دنیش مونگیا نے بھارت کی جانب سے آخری بین الاقوامی میچ 12 مئی 2007 کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا جو ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔
متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) میں شرکت کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ بھارتی بورڈ نے آئی سی ایل میں شرکت کرنے والے دیگر کھلاڑیوں سے پابندی ہٹا دی تھی لیکن دنیش مونگیا کی پابندی برقرار رکھی گئی تھی۔
دنیش مونگیا نے بھارت کی جانب سے 57 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 1,268 رنز اسکور کیے جس میں چار نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی جبکہ وہ 14 وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔