Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئرلینڈ میں اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز اور آئرش ٹیم کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے جارج منسے نے 56 گیندوں پر 127 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پانچویں بڑے انفرادی اسکور کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
اگر چھوٹے فارمیٹ میں بڑے انفرادی اسکورز کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پہلا نام آسٹریلوی بیٹسمین ایرون فنچ کا ہے جنہوں نے 76 گیندوں پر ریکارڈ 172 رنز بنا رکھے ہیں۔ اس کے بعد دوسری پوزیشن پر افغانستان کے حضرت اللہ زازائی ہیں۔ انہوں نے 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 162 رنز بنائے تھے۔
تیسرے نمبر پر بھی ایرون فنچ موجود ہیں جنہوں نے 63 گیندوں پر 156 رنز اسکور کیے تھے۔ گلین میکسویل انفرادی طور پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ میکسویل نے یہ پوزیشن 65 گیندوں پر 145 رنز بنا کر حاصل کی تھی۔