Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں جاری ایونٹ میں پی سی بی بلاسٹرز کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 44 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے کائنات امتیاز نے 56 رنز بنائے جبکہ ثناء میر نے دس اوورز میں 3 وکٹیں 26 رنز دے کر حاصل کیں لیکن ثناء میر کی عمدہ بولنگ بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
پی سی بی بلاسٹرز کے 163 رنز کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایونٹ کا تیسرا میچ کل پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔