Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فرنچائز کرکٹ میں ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس کی ڈیمانڈ ساتویں آسمان پر ہے۔ کرس مورس ہیمپشائر، چنائی سپر کنگز، راجستھان رائلز، دہلی کیپیٹلز، سینٹ کٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی تھنڈر نے بھی ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس سے معاہدہ کر لیا ہے۔
کرس مورس 13 وکٹوں کے ساتھ ورلڈکپ 2019 میں ساؤتھ افریقہ کے کامیاب ترین بولر تھے۔ کرس مورس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلی اور انتظار تھا کہ بگ بیش لیگ میں بھی کھیلنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کے لیے بیتاب ہوں۔
کرس مورس نے مزید کہا کہ سڈنی تھنڈر کے کوچ شین بونڈ ان کے ہیرو ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آئے گا۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم بگ بیش لیگ میں اپنی مہم کا آغاز 17 دسمبر کو برسبین ہیٹ کے خلاف میچ سے کرے گی۔