Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف دو ون ڈے میچز میں قیادت کے فرائض انجام دیے تھے لیکن ان دونوں میچز میں ساؤتھ افریقہ کو شکست ہو گئی تھی۔ اب انہیں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کپتانی دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ کپتانی کا دباؤ نہیں ہے مگر ان پر اضافی ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس لیے میری نظر میں یہ میرے کیریئر کا ایک نیا موڑ ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ وہ کپتانی کے تجربے میں ابھی نئے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔
کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ ہاشم آملہ، فاف ڈوپلیسی اور اے بی ڈویلیئرز کی موجودگی میں مجھے خاصی مدد ملی اور میں نے اپنے انداز میں کھیل جاری رکھا مگر ان کی عدم موجودگی میں بھی اپنی نیچرل بیٹنگ ہی کروں گا۔