Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ہیمپشائر کاؤنٹی کے فاسٹ بولر کائل ایبٹ نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ریکارڈ ساز بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں ہیمپشائر کی ٹیم پہلی اننگز میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو کائل ایبٹ نے سمرسیٹ کو بھی 142 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔ انہوں نے 18.4 اوورز میں 40 رنز دے کر نو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں بھی کائل ایبٹ کی شاندار پرفارمنس جاری رہی اور انہوں نے 17.4 اوورز میں 46 رنز دے کر 8 وکٹیں اپنے نام کیں۔ کائل ایبٹ نے میچ میں مجموعی طور پر 86 رنز دے کر 17 شکار کیے اور یہ 1956 کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بہترین بولنگ اسپیل تھا۔
1956 میں انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 90 رنز دے کر 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ کائل ایبٹ نے اپنی پرفارمنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا انہیں خود اس قسم کی پرفارمنس کی امید نہیں تھی۔
#Hampshire#Somerset