Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 3 میچز کھیلے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں کئی مثبت چیزیں دیکھنے کو ملیں۔ انہوں نے کہا بیٹسمینوں نے لمبی اننگز کھیلیں اور فیلڈنگ کا معیار بھی بہت اچھا رہا۔
فیلڈنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں فلیٹ پچز اور کوکابورا گیند کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن اس سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانوں کو آگے آنا ہو گا اور میچز جیتنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
گرانٹ بریڈبرن نے امید ظاہر کی کہ دوسرے راؤنڈ میں ٹیموں میں جیت کا عزم دیکھنے کو ملے گا۔ قائد اعظم ٹرافی کا اگلا مرحلہ 21 ستمبر سے شروع ہو گا۔ ملک کے مختلف کرکٹ سینٹرز میں تین میچز شروع ہوں گے جو 24 ستمبر تک جاری رہیں گے۔