Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس دوران وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے نمبرون بولر بھی رہے تھے لیکن گزشتہ دو سال میں حسن علی کی پرفارمنس کا گراف ان کی گیند کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے نیچے چلا گیا ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو سے جنوری 2018 تک حسن علی کی ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی شاندار رہی تھی۔ انہوں نے 29 میچوں میں 20.43 کی اوسط سے 62 وکٹیں اپنے نام کی تھی لیکن اس کے بعد 2018 میں وہ 13 میچوں میں صرف 12 ہی وکٹیں اپنے نام کر سکے۔
رواں سال حسن علی نے 89.28 کی اوسط سے 13 میچوں میں صرف 7 وکٹیں ہی حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر کو سری لنکا کیخلاف ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن اس کارکردگی کے ساتھ ٹیم میں جگہ بنانا حسن علی کیلئے مشکل ہو سکتا ہے۔