Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ویمن ٹرائنگولر ایک روزہ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی بلاسٹرز کی فاسٹ بولر عالیہ ریاض پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ اسی ٹیم کی ناجیہا علوی کو امپائر کے فیصلے پر اظہار ناراضگی کرنے پر وارننگ دی گئی ہے۔
ناجیہا علوی نے امپائرز کی جانب سے آؤٹ دیے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ عالیہ ریاض نے امپائر کے رن آؤٹ دینے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ دونوں کرکٹرز کی اس حرکت پر پی سی بی کی جانب سے عالیہ ریاض پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ناجیہا علوی کو وارننگ دی گئی۔
عالیہ ریاض کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا۔ عالیہ ریاض اور ناجیہا علوی کو اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری بلال خلجی نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی تھی۔