Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پری سیزن کیمپ کے دوران ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں پری سیزن کیمپ سے چھٹی دے دی گئی تھی جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج بھی رہے۔
فاسٹ بولر نے ڈینگی بخار سے نجات پا لی ہے اور صحتیاب ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو مکمل ردھم میں آنے کے لیے فٹنس کی بحالی کا پروگرام دیا گیا ہے جس پر انہوں نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی نگرانی میں فٹنس بحالی پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔