Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جاری ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی نے بھارت کیخلاف سیریز میں کم بیک کیا ہے۔ لنگی نگیڈی ورلڈکپ 2019 میں انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ میگا ایونٹ بھی پورا نہیں کھیل سکے تھے۔
لنگی انگیڈی کا کہنا ہے کہ ہیمسٹرنگ انجری ہونے کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں ورلڈکپ میں زیادہ تیز گیند کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیل اسٹین ان کے ہیرو ہیں، وہ جس قسم کے بولر تھے میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی فاسٹ بولر ہو گا جسے ڈیل اسٹین پسند نہ ہوں۔
لنگی نگیڈی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 400 سے زائد وکٹیں لینے والے ڈیل اسٹین نے میری بہت مدد کی یے اور میری اب تک کی کارکردگی میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔