Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا نے آخری مرتبہ اکیس سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا اور پی سی بی کینگروز ٹیم کو پاکستان میں سیریز کھیلنے پر راضی کرنے کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے دو رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس اور بورڈ کے سیکیورٹی سربراہ سین کیرول کو وزارتِ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی آسٹریلوی وفد سے ملاقات کی اور غیرملکی ٹیموں کو فراہم کی جانے والی صدارتی لیول کی سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔
آسٹریلوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کافی عرصے بعد آسٹریلوی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اس سے دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے اور اعتماد بھی بڑھے گا۔