Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Caribbean Premier League 2019

ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ پہلے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوئے اور پھر سری لنکا کے خلاف ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے۔
پروفیسر ان دنوں ویسٹ انڈیز میں کیربین پریمیر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہاں پانچ میچ کھیلنے کے باوجود انہیں ناکامی کا سامنا ہے۔ سینٹ کٹس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ پانچ میچوں میں اب تک صرف 77 رنز بنا سکے ہیں۔
چار میچوں میں انہوں نے بولنگ کرائی اور صرف ایک وکٹ ہی مل سکی۔ محمد حفیظ قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے مگر انہوں نے سی پی ایل کو ترجیح دی۔ محمد حفیظ کی مسلسل خراب پرفارمنس پر اب سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا 38 سالہ آل راؤنڈر کی کرکٹ ختم ہو گئی ہے؟