قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بیٹسمینوں کا پلڑا بھاری رہا اور کرکٹ ماہرین پچز کے معیار پر تنقید کرتے دکھائی رہے ہیں۔ سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم بھی ناقدین میں شامل ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ پہلے راؤنڈ میں پچ کافی سلو تھی اور گیند بلے پر بہت سلو آ رہی تھی، نا فاسٹ بولرز کو مدد ملی اور نہ ہی پچ میں اسپنرز کے لیے کچھ تھا۔
بابر اعظم نے کہا کہ سمیع اسلم نے میچ میں زبردست بیٹنگ کی، ان کی اننگز دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے، آگے دیکھیں گے کسے کھیلانا ہے اور کسے نہیں کیونکہ کچھ پلیئرز اب نیشنل ڈیوٹی پر چلے جائیں گے۔
بابر اعظم کو امید ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ میچ کھیلیں گے تو کافی سرپرائز کریں گے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہمارے 4 آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اس کے بعد عدنان اکمل اور سمیع اسلم نے جو اننگز کھیلیں وہ ہماری ٹیم کے لیے اچھا سائن تھا۔