Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جہاں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 3000 روپے رکھی گئی ہے۔ پہلا ون ڈے میچ 27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں شیڈول ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اکتوبر، دوسرا 7 اکتوبر اور تیسرا 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 500 روپے رکھی گئی ہے۔
ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کل سے ہو جائے گا جبکہ ٹکٹیں نجی کوریئر کمپنی کے مختلف سینٹرز پر 21 ستمبر سے دستیاب ہوں گی۔ ایک شناختی کارڈ پر صرف پانچ ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں۔