Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے رواں سیزن میں گیانا ایمازون واریئرز کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم نے ابھی تک پانچ میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گیانا کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
گزشتہ روز گیانا ایمازون واریئرز نے اپنا پانچواں میچ جمیکا تلاواز کے خلاف کھیلا جس میں شعیب ملک نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور تین چکھے شامل تھے۔
شعیب ملک سی پی ایل کے پانچ میچوں میں 73 کی شاندار اوسط سے 146 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔ رواں ایڈیشن میں وہ اپنی ٹیم کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔